تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:8

بہاولپور:تیزرفتار کار کھمبے سے جا ٹکرائی،4افراد ہلاک ،2زخمی

اے آر وائی - بہاولپور میں تیز رفتار کار کھمبے سےجا ٹکرائی،جس کےنتیجےمیں چار افراد ہلاک اوردوشدید زخمی ہوگئے۔



واہی شاہ محمد میں بستی لَڈن سےضلع خیرپورجانیوالی کار تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی،کار میں چھ افراد سوارتھے، جن میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد موقع پردم توڑ گئے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.