18 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:41
کراچی: بھتے کیخلاف احتجاج، ماربل فیکٹریاں آج بھی بند
اے آر وائی - کراچی میں ماربل فیکٹری مالکان نے بھتہ مافیا کے خلاف آج بھی کارخانے بندرکھے۔ ماربل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق منگھو پیر میں ساڑھے تین سوسے زائد ماربل فیکٹریاں اور برآمد کا کام بند رہا۔
تمام فیکٹری مالکان کو بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں۔ مسلح افراد کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں جس سے پچاس فیصد کاروبار پہلے ہی تباہ ہوگیا ہے۔جبکہ مزدور خوف کے باعث ملازمت چھوڑ کر جاچکے ہیں ۔