18 مارچ 2012
وقت اشاعت: 21:32
تھانے خوف اور دہشت کی علامت ہیں،آئی جی پنجاب
اے آر وائی - آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نےکہا ہے کہ تھانے عوام کے لئے خوف اور دہشت کی علامت ہیں ۔ جنہیں ریلیف کے مراکز بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایک سو ماڈل پولیس اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جو آئندہ دو ماہ میں کام شروع کر دیں گے۔انہوں نے اعتراف کیاکہ فیصل آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ناقص کارگردگی کی شکایات پر انہوں نے ڈی ایس پی سول لائن نیعم عزیز کو معطل کردیا۔