تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:4

کراچی:کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما عبدالرشید اور ان کے محافظ سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ واقعہ کے خلاف کچھی رابطہ کمیٹی نے آج یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔



فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے بھی آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے مرزا آدم خان روڈ پر احتجاج بھی کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.