تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:13

کراچی میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما عبدالرشید اور ان کے محافظ سمیت تین افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ ایک راہگیر ہلاک ہوگیا جبکہ بفرزون تصادم میں ملوث بارہ سے زائدافراد کو پولیس نے حراست میں لیے لیا۔



آگرہ تاج میں فائرنگ کے بعد کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔کچھی رابطہ کمیٹی نے آج یوم سوگ کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔



دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے بھی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے مرزا آدم خان روڈ پر احتجاج بھی کیا ۔ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والا راہگیر اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ دوسری جانب بفرزون میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد پولیس نے بارہ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیئے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.