تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:21

کراچی:لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن ختم ہو گیا

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں سی آئی ڈی پولیس کا سرچ آپریشن ختم ہوگیا۔گزشتہ روز کچھی رابطہ کمیٹی کے عہدیدار کے قتل اور سرچ آپریشن کے بعد لیاری میں تاحال کشیدگی قائم ہے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے ۔



مقتول عبدالرشید کچھی اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کلری گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ گزشتہ رات اغوا برائے تاوان ، بھتہ ، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث آٹھ خطرناک ملزمان گرفتار کئے ۔گرفتارملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔



گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاری میں سرچ آپریش کیا گیا ،سرچ آپریشن میں جوئے اور منشیات کے متعدد اڈے مسمار کردیئے، جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہیں ختم کرکے ستر فیصد لیاری کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.