19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:48
اسکول ٹیچر تشدد کیس،اسلم مڈھیانہ مجرم قرار دے کر جیل منتقل
اے آر وائی - سرگودھا میں اسکول ٹیچر نفیس خان تشدد کیس میں ملزم اسلم مڈھیانہ کو مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا گیا۔
اسکول ٹیچر تشدد کیس میں پولیس نے آج اچانک اسلم مڈھیانہ کو عدالت پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ تفتیش مکمل ہوگئی ہے،ملزم اسلم مڈھیانہ کو جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔
پولیس نے دو روز قبل اسلحہ کی برآمدگی اور دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا تھا۔ عدالت نے اسلم مڈھیانہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ کسی میںچار ملزمان کی گرفتاری باقی ہے جنھیں عدالت اشتھاری قرار دے چکی ہے۔