19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:48
سندھ اسمبلی: متحدہ کا ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کے روئیے پر احتجاج
اے آر وائی - سندھ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ نے ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کے روئیے پر احتجاج کیا اور جمعہ کے اجلاس میں عارف جتوئی کے ساتھ ناخوشگوارواقعے پر معذرت کرلی ہے ۔
متحدہ کے رکن رضاہارون نے کہا جمعہ کے روز ڈپٹی اسپیکر نے ایم کیو ایم کی مذمت کی وہ کسی رکن کی مذمت کرسکتی ہیں لیکن کسی جماعت کی نہیں۔ ڈپٹی اسپیکر شہلارضا نے کہا ایوان میں جو کچھ ہوا وہ اس پر معذرت کرتی ہیں۔ اس سے قبل فیصل سبزواری نے کہا عارف جتوئی کے ساتھ جو ناخوشگوار واقعہ ہوا اسی روز فون کرکے ان سے معذرت کی تھی اور آج فلور پر بھی معذرت کرتے ہیں۔ ارباب ذوالفقار نے ارباب غلام رحیم کی رخصت کی درخواست پیش کی جسے ایوان نے مسترد کردیا۔