19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:31
سکھر:آندھی اور تیزہواؤں کے ساتھ موسم خوش گوارہو گیا
اے آر وائی - سکھر میں چلنے والی آندھی اورتیز ہواؤں کے ساتھ موسم کو خوشگوار ہوگیا جبکہ تیز ہوائیں چلنے کے باعث کئی سائن بورڈ بھی گرگئے۔ آندھی اور تیز ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی جبکہ شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہو نے کے لئے پارکوں کا رخ کرلیا ۔ آسمان پر چھائی دھند کی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آندھی کی وجہ سے شہر کے مختلف مقامات پر لگے سائن بورڈ بھی گرگئے تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔