20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:13
کندھ کوٹ کے قریب کاروکاری کےالزام میں2خواتین سمیت4افراد قتل
اے آر وائی - کندھ کوٹ کے قریب گائوں میروائی میں دس ملزمان نے کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔
تھانہ رسلدار کی پولیس نےدو مردوں کی لاشیں کھیتوں سےبرآمد کرکےسول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیں ۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدلاشیں لواحقین کے حوالے کی گئیں۔
ایس ایچ اوقمر دین پہنور کے مطابق خواتین کی لاشیں اب تک برآمد نہیں ہوسکیں،ملزمان بلوچستان فرار ہو گئے ہیں،جبکہ دس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئےٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔