تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:49

فیصل آباد:جج پر وکیل کا حملہ، ججز کی دوسرے روز بھی ہڑتال

اے آر وائی - فیصل آبادمیں سول جج پر وکیل کےحملےکےخلاف ججز نے آج دوسرے روز بھی ہڑتال کی اور عدالتوں میں نہیں گئے۔



لاہور ہائی کورٹ کےرجسٹرار بھی معاملے کی انکوائری کے لئےفیصل آباد پہنچ گئےہیں، جنہوں نےسینئر سول جج سے ملاقات کی ۔ ججزکی طرف سے عدالتی امور کے بائیکاٹ کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین اور قیدیوں کے عزیزواقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔



پنجاب بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے فاضل جج پر حملہ کرنے والے وکیل محسن کی ممبر شپ معطل کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.