تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:31

لاہور:امریکی شہری کےاغواکےشبہےمیں3افرادزیرحراست

اے آر وائی - لاہور میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن کے اغوا کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔



امریکی شہری ڈاکٹر وائن سٹائن کوتیرہ اگست دوہزار گیارہ کو سحری کےوقت ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر وائن سٹائن کاروبار کےسلسلے میں لاہور میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے تین افراد کو حراست میں لیا ہے اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔



لاہور سے اغوا ہونے والی تین اہم شخصیات میں سے جنرل ریٹائرڈ طارق مجید کےدامادعامر ملک کو بازیاب کرایاجاچکا ہے۔ جبکہ وارن وائن سٹائن اورشہباز تاثیر کی بازیابی کے لئےکوششیں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.