20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:49
کراچی: نیوکراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی،ایک مزدور جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے بنانے کی فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئے ۔ نصف فیکٹری منہدم ہوگئی ۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائربرگیڈ کی دو درجن سے زائد گاڑیوں نے چار گھنٹے سے زائد وقت تک جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل سیف الرحمن کے مطابق پانی کی کمی اور دشوار گذار راستوں کے بناء پر آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آگ لگنے کے وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
امدادی ٹیمیں 15 اور دیگر ٹیموں نے لوگوں اسپتال پہنچانے میں مدد فراہم کی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کا نام عمران ہے ، جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔