تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:13

کراچی :لیاری میں احتجاج و فائرنگ، دو افراد زخمی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں مقامی رہنما کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔میراناکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔



لیاری میں فرینڈز آف لیاری کے چیئرمین حبیب جان کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف آٹھ چوک ، میراناکہ اور دیگر مقامات پر شدید احتجاج کیا گیا ۔اس دوران مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بھی معطل کر دی اور علاقے میں دکانیں اور کاروبار مکمل بند ہوگیا۔



نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو لیاری میں تعینات کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.