21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:31
اسلام آباد ،نومولود بچے فروخت کرنیوالے ڈاکٹرمیاں بیوی گرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد پولیس نے دو نومولود بچے فروخت کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں ڈاکٹر ارشاد اور ان کی بیوی ڈاکٹر عائشہ نے نیاز میڈیکل سینٹر کےنام سے کیلنک کھول رکھا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے بچہ پینتالیس ہزار روپے میں فروخت کیا جس کے لیئے دس ہزار روپے ایڈوانس لیئے تھے۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کررہی ہے۔