21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:59
پی بی اے کی طرف سے کیبل نشریات میں خلل ڈالنے کی مذمت
اے آر وائی - پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن نےکراچی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سےکیبل ٹی وی نشریات کی فراہمی میں خلل پیدا کرنے کی پرزورمذمت کی ہے۔
کراچی میں پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔جس میں کراچی کے ایک بڑے حصے کو نشریات کی فراہمی میں رکاوٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔پی بی اے نےایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جوممبران کا ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرےگی۔
اجلاس کےدوران کبیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ ابھی تک کیبل منقطع ہے۔ پی بی اے نے معاملہ بھرپورطریقے سے حل کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔