تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:50

کراچی: صدر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے ایک ہائی روف پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہائی روف سوار اور ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔



گشت پر موجود پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ملزم اویس کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے ۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ، پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہو سکتی ہے جبکہ گارڈن ہیڈکوارٹر کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.