تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:41

جھنگ:استاد پرطالب علم کے والدکا مبینہ تشدد،طلبہ سراپا احتجاج

اے آر وائی - جھنگ میں طالب علم کے والد نے معمولی بات پر استاد پر تشدد کر کے مبینہ طور پر ہاتھ توڑ دیا۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں اور طلبا نے نے احتجاج کیا۔



نواحی گاؤں ماڑی شاہ صغیرہ کے سرکاری اسکول میں عربی کے استاد منتظر شاہ نے ساتویں کلاس کے طلبہ کو لڑنے سے روکا تو ایک طالب علم احتشام نے گھر جاکر والد سے شکایت کر دی۔ لڑکے کے والد نے طیش میں آکر استاد پر تشدد کیا اور ہاتھ توڑ دیا۔ پولیس نے ابتک مقدمہ درج نہیں کیا۔ بتایا جاتا ہے ملزم علاقے کا بااثر زمیندار ہے۔



واقعے کے خلاف اسکول کے طلبہ اور علاقہ مکینوں نے استاد پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور دکانیں بند کرادیں۔ انہوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.