تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:23

سندھ اسمبلی،ووٹر لسٹوں کی تاریخ میں توسیع کی قرارداد منظور

اے آر وائی - سندھ اسمبلی نے ووٹر لسٹوں میں درستگی کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن حمیرہ علوانی نے پیش کی تھی۔ پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ فنکشنل سمیت تمام جماعتوں کے بیس سے زائد ارکان کے قرارداد پر دستخط تھے۔



قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے ووٹر لسٹوں میں بہت ذیادہ خامیاں ہیں، ہزاروں افراد کے ووٹ دوسرے مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں، اس لئے ووٹر لسٹوں کی درستگی کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔ حمیرہ علوانی کا کہنا تھا کراچی میں پینتیس ہزار سرکاری افسران رہتے ہیں جن کا تعلق اندرون سندھ سے ہے لیکن ان کے ووٹ کراچی کی ووٹر لسٹوں سے نکال کر ان کے آبائی علاقوں کی ووٹر لسٹوں میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.