21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:42
پی ایس 53 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری
اے آر وائی - ٹنڈو محمد خان کی خا لی نشست پی ایس ترپن پرضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی فارم اکیس امیدواروں نے حاصل کرلیئے۔ ریٹرنگ افسر علی اصغر سیال کے مطابق اسی حلقے سے نا اہل قرار دی گئی امیدوار بی بی وحیدہ شاہ کی بیٹی، کومل شاہ بخاری، ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دو امیدوار سید اعجاز حسین شاہ بخاری، اور سید ارشاد شاہ بخاری نے بھی فارم وصول کئے ۔
تالپر خاندان سے تعلق رکھنے والے میر مشتاق علی تالپر جو بی بی وحیدہ شاھ کے مد مقابل تھے انھوں نے بھی فارم حاصل کیا ۔ ان کے فرزند اور سابق صوبائی مشیر میر علی نواز تالپر میر عاشق تالپرنے بھی بطور امیدوار فارم وصول کئے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پیر خالد جان سرہندی کے بڑے فرزند پیر احمد جان بھی میدان میں اترے ہیں۔