تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:14

پولیس مقابلہ،ڈاکو ماراگیا ،فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر ہلاک

اے آر وائی - سبزہ زار کے علاقہ ڈوبن پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکوں کی فائرنگ کی زد میں آکر25 سالہ راہ گیرجاں بحق اوراس کی چار سالہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔



پولیس کی مطابق تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بنک ملازم احمد نواز سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے ، کہ محافظ اسکواڈ پولیس سے ڈاکوں کا آمنا سامنا ہوگیا ، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ، اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔



پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ خان نامی شخص اور اس کی چار سالہ بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔جنہیں جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں 25 سالہ خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.