22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:23
راولپنڈی : نومولود بچوں کو اغوا کرنے والا جوڑا گرفتار
اے آر وائی - راولپنڈی میں بے نظیرشہید اسپتال سے نومولود بچوں کواغواء کرنے والا جوڑارنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ۔ اغواء کاروں کا تعلق خطرناک گروہ سے بتایا جاتا ہے۔ واجد نامی شخص کا پانچ ماہ کا بچہ اسپتال میں زیر علاج تھا ۔ اغواء کار خاتون شمشاد اختر اوراس کاساتھی ڈاکٹرز کے بھیس میں بچہ وارڈ میں پہنچ گئے اور بچے کو ساتھ لے جانے لگے ۔
والدین کی شکایت پر پولیس نے دونوں اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او کیمطابق اغوا کاروں کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور گروہ میں شامل دیگر افراد کی معلومات کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔