22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:51
کراچی: جوتے کے گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا
اے آر وائی - کراچی میں بنارس چوک سے متصل مارکیٹ میں جوتوں کی دکان میں لگنے والی آگ پرقابو پالیاگیا ہے۔ فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ دکان کی بالائی منزل پر لوگ رہائش پذیر تھے تاہم امدادی کارروائیوں میں شریک عملے اور علاقہ مکینوں نے رہائشیوں کو نکال لیا جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔
تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو داخلے میں دشواری کا سامنا بھی رہا تاہم آگ پر جلد قابو پالیاگیا۔آگ کے باعث لاکھوں روپے کاسامان جل گیا۔