22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:0
لاہور میں بچوں سے چوری کرانے کا انکشاف
اے آر وائی - لاہور میں بچوں سے چوری کی وارداتیں کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ پولیس کے مطابق تین روز قبل ایک شخص بچے کے ساتھ لاہور کے علاقے ٹاوٴن شپ میں لیپ ٹاپ کی دکان پر آیا اور دکاندارکو باتوں میں الجھا کر بچے کو لیپ ٹاپ چوری کرنے کا اشارہ کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے دیکھاجاتا سکتا ہے کہ بچہ تین چار مرتبہ لیپ ٹاپ کو اٹھانے میں ناکامی کے بعد چوتھی یا پانچویں مرتبہ کامیاب ہوجاتا ہے جس کے بعد اس کے ساتھ آنے والا شخص بھی کچھ خریدے بغیر چلا جاتا ہے۔
کچھ دیر بعد دکان کے مالک نے سامان کا جائزہ لیا تو ایک لیپ ٹاپ غائب تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔