22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:23
کوئٹہ میں آپریشن،11مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 25ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کوئٹہ میں گزشتہ روز دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کلی اسماعیل اور ملحقہ علاقوں سے پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
شہر کے نواحی علاقے جناح ٹاون میں ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس اور ایف سی کے سینکڑوں اہلکاروں نے جناح ٹاؤن سے ملحقہ علاقے کلی اسماعیل میں سرچ آپریشن کیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار پچیس افراد میں گیارہ ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، جنہیں صدر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ کلی اسماعیل اور جناح ٹاون سمیت شہر بھر میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔