تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:29

یوم پاکستان:وزیراعلٰی اور گورنر سندھ کی مزار قائد پر حاضری

اے آر وائی - یوم پاکستان کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے حاضری دی۔



وزیراعلٰی اور گورنر سندھ کیساتھ کابینہ کے ارکان نے بھی مزار پر حاضری دی جبکہ شہریوں کی جانب سےکمشنر کراچی نے حاضری دی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انیس سو چالیس کی قرارداد پرذوالفقار علی بھٹو نے عمل کرتے ہوئے ملک کو انیس سو تیہتر کا متفقہ آئین دیا، جس کے بعد بے نظیر بھٹو اور صدر آصف زرداری بھی قرار اس پر عمل کرتے ہوئے اختیارات عوام کو منتقل کئے۔



گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے مضبوط جمہوری ادارے ضروری ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے بھتے کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کی سخت ہدایات جاری کی ہیں اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.