1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:29
لاہور:پولیس کو چوروں کی اطلاع دینے والا شہری حوالات میں بند
اے آر وائی - لاہورمیں پولیس نے ون فائیو پر چوروں کی اطلاع دینے والے شہری کو تھانے میں بندکردیا۔ شہری سرفراز کے خلاف ایف ائی آر بھی کاٹ دی گئی ۔
لاہور کی تھانہ ستوکتلہ پولیس نے اطلاع دینے والے شہری کو حوالات میں بند کردیا جبکہ چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں۔ پولیس نے شہری سرفراز کے خلاف چوری کا مقدمہ بھی درج کردیا ہے۔ سرفراز کی گرفتاری پر محلے داروں نے احتجاج کیا اور پولیس سے اسے رہا کرنے کامطالبہ کیا۔