تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30

کراچی:مختلف واقعات و حادثات میں 4افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں مختلف حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔



کراچی میں شارع فیصل پر تیررفتار کار الٹ گئی جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔ عینی شاہدئین مطابق کار شارع فیصل پر ائرپورٹ کی جانب سے ریس لگاتی ہوئی آرہی تھی ۔کہ تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار سوار انس اور فراز جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں اسامہ اورزریاب زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا۔



پولیس کے مطابق چاروں افراد نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ہیں۔ جبکہ سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ جبکہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.