1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30
کراچی:اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن، 5افرادزیرحراست
اے آر وائی - کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے مختلف مقامات کا سرچ آپریشن کیا اور پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
بخاری کالونی اور کٹی پہاڑی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ اور بھتہ خورافراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور اگر یہ افراد کسی جرم میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔