1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30
کراچی میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ملیر بار کے سابق صدر اور ان کے بیٹے کو ہلاک کردیا۔
سابق صدر ملیر بارصلاح الدین بیٹے حیدر کے ہمراہ دفتر جانے کیلئے گھر سے نکل رہے تھے اسی دوران موٹر سائیکل سوار نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے خلاف وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج کو واقعے کی تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی پر مامور کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔