تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30

کراچی: لیاری میں اب بھی حالات کشیدہ، اضافی نفری تعینات

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں دو روز سے جاری پولیس آپریشن اور مشتعل افراد کے احتجاج کے بعد آج بھی حالات کشیدہ ہیں۔



لی مارکیٹ میں پولیس آپریشن کے خلاف مشتعل افراد کے مظاہرے اور ہنگامہ آرائی کے باعث لیاری کے بعض علاقوں میں اب بھی کشیدگی ہے۔ مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند ہے ۔



امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کمانڈوزاور رینجرزکی اضافی نفری حساس مقامات پرتعینات ہے۔ پولیس کی بکتر بند گاڑیوں اور پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کردیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.