1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30
امریکی قونصل جنرل اور ہالی ووڈ اسٹار کا ایدھی ہوم کا دورہ
اے آر وائی - کراچی میں امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن اورہالی ووڈ اسٹار شون پین نے بلقیس ایدھی ہوم کا دورہ کرکے عبد الستار ایدھی اور دیگر سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے بلقیس ایدھی اور دیگرعملے کے ہمراہ ایدھی ہوم کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور غریب و نادار باالخصوص بچوں کو دی جانیوالی خصوصی توجہ کو لائق تحسین قرار دیا۔
ولیم مارٹن کا کہنا تھا کہ ایدھی ہوم آکر انہیں انتہائی خوشی محسوس ہوئی۔ یہ ادارہ معاشرے کے غریب و نادار اور لاوارث افراد کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔