1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:31
انسداد بھتہ سیل کی کاروائی، آٹھ ملزمان گرفتار
اے آر وائی - اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی سربراہی میں انسداد بھتہ سیل نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے دو مختلف گروہوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔
سی آئی ڈی سینٹر صدر میں کراچی کے تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ایس آئی یو شاہ جہان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر متعدد تاجروں کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔
اس موقع پر کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ ہم نے خود تصدیق کی ہے گرفتار ملزمان واقعہ بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو پولیس کی کارروائی قابل ستائش ہے امید ہے کہ پولیس اسی انداز سے بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے کارروائی کرتی رہے گی۔