تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:31

پنجاب کے شہروں میں 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

اے آر وائی - گرمی آتے ہی پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب شروع ہوگیا۔ فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں لوگ مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا جن پھر بے قابو ہوگیا جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔۔ فیصل آباد میں مظاہرین نے ٹائرجلا کرسرگودھا روڈ بلاک کردی اور پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ شہریوں کا کہنا تھا لوڈ شیڈنگ سے جینا دوبھر ہوگیا ہے۔



گوجرانوالہ میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام حکومت کے خلاف نعرے لگاتے گھروں سے باہر نکلے (فوٹیج لوڈ شیدنگ بند کرو) مشتعل مظاہرین نےبھی پولیس پر پتھربرسائے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ لوڈ شیڈنگ پرقابو نہ پایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.