1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:32
پشاور: چارسدہ روڈپرفائرنگ، 4 افراد ہلاک
اے آر وائی - پشاور میں چارسدہ روڈ پر مسلح افرادکی فائرنگ کرکے چار افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق مہمند ایجنسی تعلق رکھنے والے چار افراد شیرو جھنگی کے مقام پرکھڑے تھے کہ کار میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، فائرنگ سے دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔