تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:32

ملتان : شہریوں نے ڈاکوؤں کی دھلائی کردی

اے آر وائی - ملتان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو اہل علاقہ نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ نواحی علاقے بستی لابر میں تین موٹر سائیکل سواروں نے عبدالرزاق کو روک کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔



عبدالرزاق نے واقعہ کی اطلاع گھر والوں کو دی ۔ جس کےبعد اہل علاقہ نے ناکہ لگا کرموٹرسائیکل سوارڈاکووں شوکت اور اللہ نخش کو پکڑ لیا جبکہ اسلم موٹر سائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ اہل علاقہ نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.