تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:32

غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن اور نوجوان قتل

اے آر وائی - راجن پور میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ نواحی علاقے چک ہلوانی کے رہائشی اشرف کو شبہ تھا کہ شائستہ بی بی کے عبدالمالک سے تعلقات ہیں۔ جس پر اس نے چچا کے ہمراہ فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔



واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کیں اور مقتولہ کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.