تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:33

وکیل رہنماء صلاح الدین کے قتل کیخلاف وکلاء کا احتجاج

اے آر وائی - کراچی میں وکیل رہنما صلاح الدین اور ان کے بیٹے کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاء نے اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔



بائیکاٹ کے باعث سندھ ہائی کورٹ ، سٹی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں عدالتی کام مکمل طور پر بند ہے۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے باعث ہزاروں سائلین متاثر ہوئے ہیں۔ مقتول وکلاء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بارایسوسی ایشن کامذمتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بڑی تعدا دمیں وکلاء شریک ہوئے۔



وکلا رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے۔ دوسری جانب پولیس نے وکیل رہنما صلاح الدین اور ان کے بیٹے کے قتل کے متعلق ابتدائی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.