تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:34

کراچی :ڈیفنس مشاعرے پر فائرنگ کا ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی پولیس نے ڈیفنس میں مشاعرے پر فائرنگ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایک حملہ آور پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا تھا۔ ڈیفنس کلفٹن کمیٹی کے زیراہتمام ہونے والے عالمی مشاعرے پر کار سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا۔ دیگر حملہ آور فرار ہوگئے۔



فائرنگ سے پولیس، میڈیا اور مشاعرے کے شرکاء کی گاڑیوں نقصان پہنچا۔ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کر مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی سخت تر ین الفاظ میں مذمت کی ۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کا کہنا ہے جھنڈا لگانے پر اے این پی اور ایم کیوایم کے کارکنوں کا جھگڑا ہوا تھا جس سے ضلعی عہدیدار منیر خان کا بھانجا کامران ہلاک ہوا۔ پولیس کے کہنے پر منیر خان نے خود گرفتار دی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.