1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:35
شیخوپورہ:طالبہ سےزیادتی کرنےوالےپولیس اہلکارپکڑے نہ جاسکے
اے آر وائی - شیخوپورہ میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے مقدمہ میں ملوث محافظ فورس کے پانچ اہلکارو تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے۔ تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے فرسٹ ائیر کی طالبہ نادیہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اکیس مارچ کو مجسٹریٹ کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔
درخواست کے مطابق نادیہ تھانہ بی ڈویژن کے عقب میں واقع نجی اکیڈیمی میں ٹیوشن پڑھ کر نکلی تو اسے محافظ فورس کے مسلح اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ پولیس افسر نے شہر بھر کے محافظ فورس کے اہلکاروں کی تھانہ میں باقاعدہ شناخت پریڈ کرائی تاہم طالبہ کسی کو بھی شناخت نہیں کر سکی۔