1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:35
اےاین پی کامشاعرےپرفائرنگ کےواقعہ کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ
اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے مطالبہ کیاہے کہ گذشتہ شب کلفٹن کے علاقے میں مشاعرے پر فائرنگ کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشاعرے کے باہر چھتوں سے مورچہ بند افراد نے فائرنگ کی جوایک سیاسی جماعت کےکارکن تھے اور مشاعرے کی سیکیورٹی پر مقرر تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی پیڈ پر جھنڈا لگانے کے مسئلے پرکارکنوں میں جھگڑا ہوا ۔ پولیس کی مداخلت کے بعد اے این پی کے کارکن واپس جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے شہید کارکن کی میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر جو گولی لگی ہے وہ نائن ایم ایم کی ہےجو پولیس کی گولی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پھرفسادات کرانےکی سازش کی جارہی ہے ۔