تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:36

کراچی ،گھاس منڈی میں پولیس مقابلہ ،2 ڈاکومارے گئے

اے آر وائی - کراچی میں نیپیئر تھانے کی حدود گھا س منڈی کے قریب عوام سے لوٹ مارکرنے والے دو ڈاکوپولیس کی فائرنگ سے مارے گئے ،ایک راہ گیر زخمی ہوا ۔



پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکرایک راہ گیر زخمی ہوگیا جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکوؤں کی شناخت ریاض اور ارشد کے نام سے ہوئی جو لیاری کے رہائشی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.