1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:36
کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،ٹریفک معمول سے کم
اے آر وائی - کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بلوچ نیشنل فرنٹ کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے ،جبکہ بعض علاقوں میں ٹریفک بھی معمول سے کم ہے
بلوچ نیشنل فرنٹ نے ستائیس مارچ کویوم سیاہ کےطور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے آج صوبہ بھر میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کیتھی جس کے تحت کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب،سبزل ،قمبرانی اورکرانی کے علاوہ مستونگ،قلات ،خاران ،نوشکی ،پنجگور ،گوادر اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے ان علاقوں میں ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ،کوئٹہ کے بعض علاقوں میں ہڑتال کی اپیل کے باعث اسکول بند رکھے گئے ہیں۔