1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:36
رقم کا تنازعہ،رحیم یار خان میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
اے آر وائی - رحیم یارخان میں تین ہزار روپے کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔
نواحی علاقے فتح پور پنجابیاں میں دو بھائیوں منیر اور یاسین میں تین ہزار روپے کے معاملے پر جھگڑا ہوا ۔ جس پر طیش میں آکر چھوٹے بھائی منیر نے بڑے بھائی یاسین کو گولی مار دی ۔
ملزم منیر نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے پکڑ کر تھانہ اقبال آ باد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔