1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:37
سکھر:پبلک اسکول کےاساتذہ کاپیٹرول چھڑک کرخود سوزی کی کوشش
اے آر وائی - دو ہزار دس سے تنخواہیں نہ بڑ ھانے پر پبلک اسکول کے اساتذہ کااسکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ، مشتعل اساتذہ کی خود کو آگ لگاکر خودسوزی کی کوشش۔
پبلک اسکول کے اساتذہ کا چودھویں روز بھی تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ جبکہ اسکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دو اساتذہ ارشد مغل، شوکت ابڑو مطالبات منظور نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کو شش کی جسے دیگر اساتذہ نے ناکام بنا دیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کر تے ہو ئے بشیر سمیجو ،عبدالمنان اور دیگر کا کہنا تھا کہ اسکول کے پر نسپل کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسکول تباہی کے دیہا نے پر پہنچ چکا ہے ،جس کا براہ راست اثر بچوں کی تعلیم پر پڑ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسکول کا پر نسپل انکی تنخواہوں سمیت دیگر جا ئز مطالبا ت پورے نہیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے جائز مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔