تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:37

فیصل آباد: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں کی ہڑتال

اے آر وائی - فیصل آباد میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف تاجر تنظیمیں ہڑتال کررہی ہیں۔



شہر اور گردونواح میں تمام صنعتی یونٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔ ملز مالکان اور مزدور احتجاج کر رہے ہیں۔ ریلیاں ضلع کونسل چوک پہنچ رہی ہیں۔ مظاہرین شہر کے تمام داخلی راستے بند کر دیں گے ۔ جھنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں مزدوروں اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں ۔



وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے توانائی بحران حل نہ ہونے پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کو گزشتہ روز یقین دہانی کرائی ہے وہ خود بھی صنعت کاروں کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.