1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:37
کراچی میں معمولات زندگی بحال
اے آر وائی - کراچی میں پرتشدد واقعات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ رات گئے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔
پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز پر صارفین کا رش دیکھنے میں آیا۔ شہرمیں سرکاری دفاتر ، بازار اور اسکول کھل گئے ہیں اور اہم تجارتی مراکز بھی کھلنا شروع ہو گئے۔ بدھ کی صبح کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر رواں دواں نظر آتی ہے۔