1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:37
کراچی:رینجرز کاسرچ آپریشن،3افرادزیرحراست
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا اور الیاس گوٹھ میں فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے بعدچھوڑ دیاگیا۔ نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔رینجرز اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ بند ہوگئی۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں خوف و ہراس رہا اور علاقہ مکین محصور رہے۔