تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:38

ملتان: ریٹائرڈ جج کے گھر پرفائرنگ،سکیورٹی اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - ملتان میں شریعت کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے سکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار جاں بحق کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔



وہاڑی روڈ پر تھانہ ممتاز آباد کی حدود میں واقع شریعت کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس جہانگیر ارشد کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ جس سے گھر کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار عبدالمالک جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ دوسرا اہلکار نذیر اختر شدید زخمی ہو گیا۔



ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکار کو نشتر اسپتال پہنچایا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے ناکہ بندی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.