تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:38

کراچی: پولیس کی کارروائی، مغوی تاجر بازیاب،5ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے اسٹیل ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی تاجر کو بازیا ب کراکر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔



ڈپٹی چیف سی پی ایل سی نجیب دانا والا اور ایس پی اے وی سی سی غلام سبحانی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور کلاشنکوف بھی ملی ہیں۔ یہ گرو ہ ڈکیتی اور دیگر جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔



ان کا کہنا تھا کہ مغوی تاجر نعیم مغل کو چند روز قبل اسٹیل ٹاون سے اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے لیے دو کڑور روپے تاوان طلب کے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.